چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ، تورکھو میر جمشید الدین کا پی ٹی سی ایل کے ایکزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ وجیہ انوار سے اسلام اباد میں ملاقات۔ ۔
تورکھو میں ڈی ایس ایل سہولت فعال کرنے کی درخواست
چترال(چترال ایکسپریس)دورِ جدید میں انٹرنیٹ کی سہولت جہاں میسر نہ ہو زندگی ادھوری تصور کی جاتی ہے ۔زندگی کے اکثر کاروبار اس سے وابستہ ہوچکےہیں ۔بچے بچیوں کی تعلیم ،بینک لین دین ،نادرہ سے متعلق کام ،احساس پروگرام یا ضروری دستاویزات ایک جگے سے دوسرے جگہے پہنچانا ہو سب انثرنیٹ کی سہولت کے محتاج ہیں بہت سے لوگ یہ ہی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے ملازمت کے مواقع سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔ اس وقت یوٹیلٹی اسٹور پر ایک کلو گھی اور دو کلو چینی بھی اس کے بے غیر ناممکن ہوا ہے ۔چیرمین موڑکھؤ تورکھو موقع کی نزاکت اور عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اسلام اباد میں پی ٹی سی ایل کے اعلی عہدہ دراں وجیہ انوار ایکزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل اور جنرل منیجر خورشید لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تورکھو میں ڈی ایس ایل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات سے آگاہ کی۔ ایکزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل نے چیرمین موڑکھؤ تورکھو کو یقین دلایا کہ دو دنوں کے اندر معلومات حاصل کرکے آپ تک پہنچائینگے۔ اور عنقریب تورکھو کی عوام کو ڈی ایس ایل کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔یاد رہے کہ تورکھو ڈی ایس ایل کے لیے فائبر اپٹیک کیبل پہلے سے بیچھائی گئی ہے اور نامعلوم وجوہات کی بنا اب تک عوام کو سہولت نہیں دی گئی ہے ۔اس سے پہلے تورکھو کے عوام اس کے بارے احتجاجی جلسہ بھی کرچکے تھے ۔تورکھو کے عوام چیرمین تحصیل کونسل کے علاقے کے لیے جدوجہد کو سراہتے ہیں۔