اے ڈی سی(فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر خان کاڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ ،منشیات کے عادی افراد کے لئے جیل کے احاطے میں بحالی مرکز کے قیام کے لئے حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگو

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر خان نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ کرکے منشیات کے عادی افراد کے لئے جیل کے احاطے میں بحالی مرکز کے قیام کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگوکے بعد اسے قابل عمل قرار دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین، سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان جاوید اور محکمہ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے منشیات کے عادی افراد کے لئے رہیبلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے ہیلتھ سمیت مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریوں اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے اپنے اراء کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی نور اکبر نے کہاکہ اس ضلعے میں رہیبلیٹیشن سنٹر کے قیام سے یہاں منشیات کے لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی ممکن ہوسکے گی جبکہ چترال میں یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں قیدیوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حال ہی میں ادویات کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا گیا جبکہ چترال میں سخت سردی کے پیش نظر قیدیوں کو اضافی کمبل بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔