بونی، سابق صدر مشرف کی وفات پر اپر چترال کے عوام کی طرف سے تعزیتی جلسہ۔

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی )سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی انتقال پر اپر چترال کے عوام نے بونی چوک میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین فیص الرحمن اور دوسرے مقررین نے چترال کی ترقی کے لیے پرویز مشرف کی گراں قدر خدمات کا ذکر کیا ،انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف حقیقی معنوں میں محسن چترال ہیں جنہوں لاواری ٹنل تعمیر کرکے چترال کے عوام کو چھ مہینے کی قید سے آزاد کیا،جب تک ایک بھی چترالی اس دنیا میں زندہ ہے مشرف ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا،ہم اپنے محسن کی خدمات کو تا قیامت یاد رکھیں گے اور اسکی مغفرت کے لیے دعا کریں گے ،جلسے کے آخرمیں پرویز مشرف کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔