تازہ ترین

چترالی قوم اپنے ایک محسن سے محروم ہوگئی سابق صدر جنرل پرویز مشرف محسن چترال تھے۔سابق خاتون کونسلرحصول بیگم ۔

اپر چترال (جمشیداحمد) اپر چترال بونی سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون کونسلر حصول بیگم نے اپنے ایک اخباری بیاں میں انتہاٸی افسوس اور افسرد گی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی انتقال سے دل افسردہ اور رنجیدہ ہے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف محسن چترال تھے چترال ہر سال سردیوں کے موسم میں چھ ماہ تک ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوتاتھا اور لوگ محصور ھو کر رہتے تھے سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے چترالی عوام کی مجبوری کا احساس کرتے ہوۓ ان سے دلی ہمدردٕی کے طور پر سال ٢٠٠٥ میں لواری ٹنل کے کام کا افتتاح کیا اور ان کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی جس کی بدولت اج چترالی عوام تازہ سبزی اور تازہ پھل جنوری کے مہینے میں بھی چترال میں استعمال کرتے ہیں اور امدورفت کا سلسلہ بھی ہر موسم میں ہمیشہ جاری رہتا ہے جوکہ چترالی عوام کے لیے نعمت سے کم نہیں چترالی قوم ان کی گران قدر خدمات کبھی فراموش نہیں کرینگے ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی اللہ رب العزت ان کی روخ کو داٸمی سکون بخشے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرماٸیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔