نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے نگران صوبائی وزیر ملک خوشدل خان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پشاور (چترال ایکسپریس)نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے نگران صوبائی وزیر ملک خوشدل خان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے سینئر صحافی عظمت گل کے والد کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں