اپر چترال میں محکمہ تعلیم منیجمنٹ کیڈر افسران کا اجلاس ،ضلعی کابینہ سازی تشکیل دی گئی

اپرچترال(چترال ایکسپریس)محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ، منیجمنٹ کیڈر کے افسران اپرچترال  کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مردانہ  مفتاح الدین  بروز جمعرات 9 فروری اپر چترال میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس مردانہ اور زنانہ سے منیجمنٹ کیڈر کے افسران نے شرکت کیں۔اس میٹنگ کا مقصد ضلعی سطح پر منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کی کابینہ سازی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔
میٹنگ میں ڈی۔ای۔او میل اپر چترال  مفتاح الدین، ڈپٹی ڈی۔ای۔او مقدس خان، ایس۔ڈی۔او عارفہ بی بی، اے۔ایس۔ڈی۔او سیدہ گلشن، اے۔ایس۔ڈی۔اوز ہارون الرشید اور اے۔ایم۔خان، اور اے۔ڈی۔ای۔او حیدر علی نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں سب سے پہلے ضلعی سطح پر تنظیم سازی کی گئی جسمیں ڈی۔ای۔او۔میل اپر چترال سرپرست اعلی، ہارون الرشید صدر، گل فرزانہ وائس پریزڈنٹ، سیدہ گلشن جنرل سیکرٹری، حیدرعلی سنیر وائس پریزڈنٹ، اے۔ایم۔خان سیکرٹری انفارمیشن، اور اعجاز آحمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اجلاس میں منیجمنٹ افسران کی اپگریڈیشن، منیجمنٹ الاونس، ریجنل ڈائریکٹریٹ کی بحالی ، چار درجاتی فارمولا کا اطلاق، اور ڈی۔سی۔ٹی۔ای، ڈی۔پی۔ڈی اور بی۔آئی۔ایس۔ایز میں کوٹہ کے مطالبات زیر بحث آگئے، اور صوبائی سطح پر ،اس اتفاق راِئے کے مطابق، کابینہ سازی کے بعد منیجمنٹ کیڈر اسوسیشن متعلقہ فورمز میں ان مطالبات پر بات کرےگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔