چترال لوئر کےتمام تھانہ جات کے ایچ۔اوز کی سربراہی میں مقامی افراد کے ساتھ خصوصی نشستوں کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان گنڈاپور کے ویژن اور آر۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے ایک خصوصی پبلک انگیجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت لوئر چترال میں پبلک کے ساتھ ویلیج ٹو ویلیج میٹنگز کا انعقاد جاری ہے۔
اس سلسلے میں روان ہفتے تمام تھانہ جات کے ایچ۔اوز کی سربراہی میں مقامی افراد کے ساتھ خصوصی نشستوں کا انعقادہوا ۔جسمیں مقامی عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس افسران نے مقامی افراد کو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کی اہميت کے بارے میں بتایا اور جرائم کی سدباب کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔

لوئر چترال کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے اور دیگر سماجی جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس اور عوام کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں نوجوان نسل کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیں۔ مقامی عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات اور دیگر سماجی جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے اور عوام دوست پولیسنگ سے نہ صرف معاشرے سے جرائم کا سدباب کیا جاسکے گا بلکہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملیں گی۔اس کے علاوہ امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے میں عوام کا تعاون نا گزیر ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔