بچوں کی بہبود کیلئے کام کرنے کے حوالے کے سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس وی سی آفس ایون میں چیرمین وجیہ الدین کی زیر صدارت منعقد

چترال (محکم الدین  ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) یونیسف کے تعاون سے یونین کونسل ایون کے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں بچوں کی بہبود کیلئے کام کر ے گی ۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس ویلج کونسل آفس ایون میں چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین کی زیر صدارت منعقدہوا ۔ جس میں ایس آر ایس کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر صلاح الدین صالح ، و چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عباد، چیرمین وی سی ٹو ایون محمد رحمان ، یوتھ کونسلر صہیب عمر ، احسان اللہ اورسیکرٹری آصف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز نے پراجیکٹ کے خدوخال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پراجیکٹ سیلاب زدہ علاقوں کے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے ، ان کی خوابیدہ صلاحتوں کو ابھار نے ، کسی بھی نفسیاتی و ذہنی تناو والے بچوں کو نفسیاتی معالج کی خدمات فراہم کرنے اور انڈور و اوٹ ڈور کھیلوں کے مواقع مہیا کرنے کے تناظر میں ڈیزائن کیا گیا ہےجو مقامی سطح پر تشکیل شدہ کمیٹی ک کی زیر نگرانی یہ سہولیات حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر بچوں کو رجسٹرڈکیا جائے گا جبکہ کمیٹی کو اس سلسلے میں ٹریننگ دی جائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا خود بچوں ،ان کے والدین اور معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ کسی بھی منفی سوچ اور فکر سے محفوظ رہیں۔ اور کار آمد شہری کی حیثیت سے اپنے لئے اور معاشرے کیلئے انجام دے سکیں ۔ یہ پراجیکٹ ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ دیہات ایون درخناندہ ، کورو ، کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور میں کام کرے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔