ایس ایچ او تھانہ ایون عبدالوحید ملازمت سے سبکدوش ، پر وقار تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔

تقریب میں ڈی پی او چترال اور ایس پی انوسٹگیشن نےخصوصی شرکت کی

چترال ( چترال ایکسپریس ) تھانہ ایون کے ایس ایچ او عبدالوحید مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد آج سبکدوش ہو گئے ۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈی پی او چترال ناصر محمود ، ایس پی انوسٹیگیشن محمد خالد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں علاقے کےمعززین ، ویلج کونسل کے چیرمین و ممبران ، مقامی سیاسی جماعتوں کے قائدین ،سول سوسائٹی کے نمایندگان ،ڈی ایس پی سرکل احسان اللہ اور پولیس کے دیگر آفیسران و مرد و خواتین پولیس اسٹاف موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی او چترال ناصر محمود اور ایس پی انوسٹگیشن محمد خالد نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور تعریفی سرٹفیکٹ سے نوازا ۔ اور اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے ایس ایچ او کی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی ۔ اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کو ان کی لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق اور کمیونٹی پولیسنگ کی اعلی مثال قرار دیا ۔ جبکہ عبدالوحید نے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقدکرنےاور آفسران و مقامی عمائدین کی اس میں شرکت کرنے اور انہیں عزت دینےپر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ قبل ازین مقامی عمائدین و مرد و خواتین پولیس کی طرف سے انہیں تحفے پیش کئے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ اس موقع پر تھانہ ایون پولیس آفیسران و جوانان اور مقامی عمائدین سےکھچا کھچ بھرا ہو ا تھا ۔ اور یہ اپنی نوعیت کی سب سے منفرد الوداعی تقریب تھی ۔ جسے حاضرین نے ڈی پی او چترال کی ذاتی دلچسپی کی مرہون منت قرار دیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔