پہاڑ سرک کر سڑک پر گرنے سے لویر اور اپر چترال کے درمیان آمد ورفت منقطع دو دن گزرنے کے باوجود این ایچ اےسڑک کھولنے میں ناکام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال شہر کے قریب بونی روڈ پر واقع کاربتوڑی کے مقام پرپہاڑ سرک کر سڑک پر گرنے سے لویر اور اپر چترال کے درمیان موٹر گاڑیوں کی ٹریفک منقطع ہوکر رہ گئی ہے

Exif_JPEG_420

جبکہ دو دن گزرنے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی سڑک کھولنےکے لئے کوئی کام شروع نہیں کراسکی ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر متاثر ہورہے ہیں۔ پہاڑی کے گرنے کے پہلے 24گھنٹوں کے دوران پیدل بھی اس مقام کو عبور نہیں کیا جاسکتا تھا

Exif_JPEG_420

جبکہ مقامی انتظامیہ نے سرتوڑ کوشش کے بعد پیدل کے لئے راستہ کھول دی ہے لیکن بیمار، بچے اور عمر رسیدہ افراد کے لئے اب بھی بند ہے۔سڑک کی مزید بندش کی صورت میں اپر چترال میں غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کی وجہ سے دکانوں اور گوداموں میں اشیائے خوردونوش کے ذخیرے کم رہ گئے تھے۔ دریں اثناء سول سوسائٹی کے نمائندوں کی طرف سے وقاص احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں متاثرہ مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور این ایچ اے کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔