چترال سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس آفیسر عبدالہادی ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات

چترال(چترال ایکسپریس) چترال سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر عبدالہادی کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات کیا گیا۔ صوبائی بیوروکریسی میں حالیہ تعیناتی اور تبادلوں میں عبدالہادی کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعیناتی ہوئی ہے۔ عبدالہادی اس سے قبل محکمہ برقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایم ایس آفیسر کے بیج سے عبدالہادی واحد اور پہلے آفیسر ہیں جنکی بطور ڈپٹی کمشنر کسی ضلع میں تعیناتی ہوئی ہے۔ عبدالہادی کا تعلق شیاقوٹیک چترال ٹاؤن سے ہے اور وہ پی ایم ایس کے پہلے بیج سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔