ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی چترال ٹاون میں جدید طرز پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ( مانیٹرنگ روم ) کا افتتاح ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے لوئر چترال ٹاون میں جدید طرز پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ( مانیٹرنگ روم ) کا افتتاح کیا۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے زریعے لوئر چترال کو محفوظ بنانے کے لئے ایک اہم کاوش ہے جو ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصرمحمود کی خصوصی دلچسپی اور سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شہزاد احمد کی مہارت اور دن رات کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم, کارچوری اور موٹر سائیکل کی چوری کا بروقت سدباب جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ تمام تھانوں, چوکیات, سمیت حساس مقامات کی سی ,سی, ٹی, وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول کے زریعے پولیس افسران تھانے میں آنے والے سائلین اور عام لوگوں کے ساتھ پولیس کے رویے کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ تھانوں, چوکیات اور حساس مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے نگرانی بھی کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ سٹی بازار کی سیکورٹی مانیٹرنگ ,جرائم کا پتہ لگانا, فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زریعے براہ راست نگرانی کی جائے گی۔
تاجر برادری, میڈیا اور تجار یونین کے تعاون سے سٹی بازار چترال ,شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں 50 سے زائد سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔اس موقع پر خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان،صدر دروش بازارحاجی گل نواز،سینر نائب  در تجار یونین چترال ملک اسرارودیگر شامل تھے۔
پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے قیام میں تجار یونین اور میڈیا کا خصوصی تعاون شامل ہے اس کے علاوہ لوئر چترال پولیس قابل جوان سی سی ٹی وی کیمرہ ٹیکنیشن شہزاد احمد کی انتھک محنت اور کاوشیں شامل ہے۔
ڈی ای او چترال ناصرمحمود کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد خصوصاً سٹی چترال بازار کے کاروباری حضرات کاشکریہ ادا کیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔