ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود اور سابق ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگشین ڈی پی او محمد خالد خان کے اعزاز میں الوادعی پروگرام کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی او لوئر چترال ناصر محمود (پی ایس پی) اورسابق ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشین ڈی پی او محمد خالد خان کا لوئر چترال سے تبادلہ ہونے پر ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ائی۔بی تمیزالدین ,تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, انسپکٹر لیگل, منسٹریل اسٹاف اور دیگر پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الوادعی تقریب میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر, اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر, منیجر نیشنل بنک چترال برانچ اور اسسٹنٹ اکاونٹ افیسر لوئر چترال نے خصوصی طور ہر شرکت کی ۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے اپنے الوادعی خطاب میں کہا کہ لوئر چترال میں میری پوسٹنگ میرے کیریئر کا سب سے بہترین پیڑید ہے چترال کے عوام کے بارے میں جو سنا تھا میں نے اس سے بڑھ کر ان کو پایا۔ ضلع لوئر چترال میں تعیناتی کے دوران لوئر چترال پولیس اور عوام نے جو پیار دیا وہ ہمیشہ کے لئے یاد رہے گا۔
لوئر چترال پولیس ایک مثالی پولیس ہے یہاں بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے اس کے لئے میں لوئر چترال پولیس کے افسروں اور جوانوں کا انتہائی مشکور ہوں۔

ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد خالد خان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے

تقریب کے اختتام پر ٹرانسفر ہونے والے ڈی۔پی۔او ناصر محمود اورسابق ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشین  ڈی پی اومحمد خالد خان کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔