تورکھو گاوں ریچ میں برفانی تودے کی زد میں آکر مکانات منہدم مکین معجزانہ طور محفوظ رہے۔

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)اطلاعات کے مطابق گاوں ریچ تورکھو دوکان نامی گاوں کے رہائشی عبدالجبار کے مکانات گزشتہ رات قریب 12بجے برفافی تودے کی زد میں آکر منہدم ہوگئے مکان کے اندر 13افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ریچ سے غلام استاد بذریعہ ٹیلی فون تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قریب رات بارہ بجے دوکان نامی گاوں کے مخالف سمت سے انتہائی شدت کے برفانی تودہ گرا تودے کی زور اور شدت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ برفانی تودہ دریا پار کے عبدالجبار کے مکانات کے چھت کو اس زور سے اڑادیا کہ جستی چادرین دور دور تک پھیل گئی۔ اندر موجود لوگوں کا بچنا اسلیے ممکن ہوا کہ مکانات مٹی سے کچہ تعمیر کرنے کے بعد اوپر چادریں ڈالی گئی تھی۔ چادریں تودے کی دباو جسے مقامی زبان میں (باول)کہتے ہیں دور دور تک بکھیرگئی رہائشی مکانات کے ساتھ عبدالجبار کے مہمان خانہ بھی بری طرح متاثر ہواہے۔جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ۔غلام استاد انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے کہ شدید مہنگائی میں اتنے نقصانات کا کوئی متحمل نہیں ہوسکتا۔اس لیے متاثر مکین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔