پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر کے والد محترم انتقال کرگئے ۔جنازہ پیر دو بجے گورنر ہاؤس میں ادا کی جائیگی
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیربخاری کے والد محترم اخترمنیر پشاور میں انتقال کرگئے ۔ان کی نمازجنازہ مورخہ 20فروری بروزپیر دو بجے گورنر ہاؤس چیوڈوک چترال میں ادا کی جائیگی ۔مرحوم جہانگیر،عالمگیر،اخترحسین اور انور لیکچرار کے والدناصراحمد ٹھیکیدار ،بشیر احمد،تنویر اور اعجاز کے چچا تھے۔
ایک ہفتے پہلے اسی روز مرحوم کے بھائی دام ساز بھی دوران تبلیغ انتقال کرگئے تھے۔جنہیں پیر کے روز چیوڈوک میں سپردخاک کردیا گیا تھا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں