نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کالواری ٹنل پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشین سنٹر کا دورہ
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشن سنٹر لواری ٹنل کادورہ کیا۔
فسلٹییشن سنٹر میں سیاحوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں عملے کو خصوصی ہدایات بھی جاری کئے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ چترال اپنی خوبصورتی اور منفرد ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔ انہوں نے چترال پولیس کو تاکید کی کہ وہ وادی چترال کے خوبصورت مناظر , قدیم روایات اور منفرد ثقافت کو دیکھنے کے لئے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں خاص خیال رکھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اورغیرملکی سیاحوں کو چترال امد پرلوئر چترال پولیس کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں