نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد مختلف شعبہ جات اور پولیس لائن کا دورہ ۔
چترال (چترال ایکسپریس)نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان (پی ایس پی) کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد مختلف شعبہ جات اور پولیس لائن کا دورہ کرکے آفس ریکارڈ کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کو خصوصی ہدایات دی۔
ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نےپولیس لائن کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات, بلڈنگ، سنتری پوسٹس, واچ ٹاورز,اسلحہ خانہ (کوت), رجسٹرز روزنامچہ، اور رہائشی بیرکوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر جوانوں سے ملیں ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل اور ان کو حل کرنے کے موقع پر احکامات صادر
فرمائیں۔
لائن میں موجود گاڑیوں کا معائنہ کیا اور خراب گاڑیوں کی مرمت اور مینٹینیس کے حوالے ایم۔ٹی۔او کو خصوصی ہدایات دی۔
پولیس لائن میں سکیورٹی پر مامور جوانوں کے اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا، ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال پر شاباشی دی اور کہا کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی پرائیوٹ شخض یا گاڑی کو اندر انے کی ہرگز اجازت نہ دیں اور مکمل تلاشی اور جانچ پرتال کے بعد ہی دفتری اسٹاف اور یونیفارم پہنے ہوئے پولیس افیسر یا جوان کو اندر جانے کی اجازت دیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ عوامی خدمت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے وہاں پر موجود مختلف شعبہ جات کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم, لائسینس برانچ, پولیس اسسٹینس لائن, جینڈر رسپونس اینڈ ایکوالٹی سنٹر ,فارنر رجسٹریشن آفس کا معائنہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی۔پی۔او نے خدمت مرکز میں دیے جانے والے سہولیات کو سراہا اور عملے کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین خاص کر بزرگ شہریوں و خواتین کی ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائیں۔