نو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان سٹی پولیس اسٹیشن لوئر چترال کا معائنہ
چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالتے ہی مختلف پولیس اسٹیشن اور پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سٹی پولیس اسٹیشن لوئر چترال کے معائنے کے دوران روزنامچہ, جوانوں کے بیرکس, حوالات تھانے کے بلڈنگ اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈی۔پی۔او نے تھانہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے مسائل اور شکایت کا فوری تدارک کریں ۔تھانے آنے والے خواتین, بچوں اور بزرگ افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس سلسلے کسی بھی قسم کی شکایت یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں