لوئر چترال کے اندر موجود تمام حساس مقامات کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز رہرسل*

چترال(چترال ایکسپریس)موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال کے اندر موجود تمام حساس مقامات کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز رہرسل عمل میں لائی ۔گئی

ڈسٹرکٹ جیل دنین چترال میں ایس۔ڈی۔پی۔او سٹی چترال جمال شاہ کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسر سائز کے دوران لوئر چترال پولیس،جیل پولیس, ایلیٹ فورس، سی۔ٹی۔ڈی، ریسکیو1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سپیشل برانچ والوں نے

حصہ لیا۔

فرضی مشق کے دوران تمام متعلقہ ادارہ جات نے بہترین رسپانس ٹائم کے اندر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ موک ایکسر سائز کے اختتام پر سپرنٹنڈنٹ اف جیل چترال جاوید عثمان نے سیکورٹی سے متعلق جوانوں کو خصوصی ہدایات دی۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شر پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈی پی او لوئر چترال آکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ  عوام کے تعاون سے لوئر چترال میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں لوئر چترال پولیس تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کریں گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔