ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی پولیس جوانوں کے جائز عرض معروض و شکایت سننے کےلئے اردلی روم کا انعقاد ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا جسمیں ضلع بھر سے مختلف تھانوں، چوکیات، شعبہ جات اور پولیس لائن میں تعینات جوانان نے پیش ہوکر اپنے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا ۔
ڈی۔پی۔او نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔اردلی روم کے دوران ڈی۔پی۔او نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کیلئے میرے افس کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے۔پولیس اہلکاروں کے تمام جائز مسائل محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت حل کئے جائینگے۔اسلئے اپنے جائز مسائل کے لئے کسی کو سفارش کرنے کی ضرورت نہیں۔
موجودہ حالات کے پیش نظر تمام جوان ڈیوٹی کے دوران ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال یقینی بنائیں اور مشکوک و مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔