ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کا پولیس اسٹیشن کوغوزی کا دورہ

تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے کیونکہ مظلوم کی دادرسی کرنا ہمارا قانونی اوراخلاقی ذمہ داری ہے.ڈی۔پی۔او لوئر چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان(پی ایس پی) نے پولیس اسٹیشن کوغوزی کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران تھانہ کی صفائی ,بلڈنگ, مال مقدمات جوانوں کے بیرکیں ,فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات کو بھی چیک کیا۔
ڈی پی او نے ایس۔ایچ۔او تھانہ اور محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اور انکی بھرپور قانونی معاونت کیا کریں ۔
ڈی۔پی۔او نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی ذمہ داری اور علاقے سے منشیات سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ۔ معمولی نوعیت کے تنازعات معتبرات علاقے کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں۔
اس کے علاوہ تھانے کے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال شاباشی دی۔
تھانے میں صفائی کے بہترین انتظام اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد کیش انعام ایس۔ایچ۔تھانہ کوغوزی کو حوالہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔