اجنو ،ریچ اپرچترال کی روڈکئی دنوں سے بند،زمہ دار ادارے خاموش،عوام کی اپنی مدد آپ روڈ کھولنے کی کوشش

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی )حالیہ شدید برف باری سےاجنو ،ریچ اپرچترال کی روڈکئی دنوں سے بندہے ہزاروں منت سماجت شفارش دھائی کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو کی ذاتی دلچسپی سے ایک ٹریکٹر برف صاف کرنے کے لیے روڈ پر بیجھا گیا تھا جو صرف دو دن کام کرنے کے بعد مزید کام کرنے سے یہ کہکر انکار کیا کہ اس مد میں فنڈ نہیں ہیں۔نہ سی اینڈ ڈبلیو زمہ داری لینے کے لیے تیار ہے نہ ٹی ایم او موڑکھؤ تورکھو دلچسپی لے رہی ٹی ایم او کا کہنا کہ ایم اینڈ آر کی مد میں کوئی فنڈ مختص نہیں تو ایسے میں جائے تو جائے کہاں گویا اجنو اور ریچ تورکھو کسی کی عملداری میں نہیں خود مختار ریاست ہے اس وقت علاقے کے عوام ایک ہفتے سے زائد وقت گزر گیامحصور ہیں علاقے میں اشیائے خورد نوش کی قلت ہے ۔بیمار بیستروں پر سسک رہے ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں شہر ناپرسان ہے۔ریچ کے عوام تمام اداروں سے مایوس ہوکر ریٹائرڈ صوبیدار نادر (جو کہ کونسلر)بھی ہے کے قیادت میں اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم کام ان کے بس سے کہیں زیادہ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔