دو ہفتے بعد بوزوند،اجنو ریچ روڈ آمد و رفت کے لیےبحال ۔
آپرچترال (ذاکرمحمدزخمی ) طویل برف باری اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بوزوند اجنو ریچ روڈ ہر طرح کے آمد و رفت کے لیے بند ہوچکی تھی۔ ہر طرح کے کوشش کے بعد کوئی بھی ادارۂ زمہ داری لینے اور روڈ بحال کرنے کے لیے تیار نہیں تھے ۔انجام کار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز کی
مداخلت ،خصوصی دلچسپی اور توجہ سے دو ہفتے بعد روڈ آمد و رفت کے لیے بحال کردی گئی۔روڈ بند ہونے سے علاقے کے لوگ شدید مسائل سے دوچار تھے اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔بچے سکول جانے سے قاصر تھے۔بیمار اور دوسرے ضرورت مند گھروں میں محصور ہوگئے تھے ساتھ خانہ مردم شماری کے کام بھی متاثر ہونے کا حدشہ تھا۔ایسے میں علاقے کے عوام و ناظمین نےروڈ کھلوانے میں خصوصی کردار ادا کرنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے علاقے کے جملہ مسائل اور حالات سے وقفیت کی بنیاد پر لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے خصوصی توجہ دی اور روڈ بحال کرادی ورنہ روڈ کی حالت اتنی خراب تھی کہ شاید مہینے بعد بھی بحال نہ ہوتا ۔
اس وقت بھی اجنو گاؤں کی رابطہ سرک بند ہے ۔اور بچے ہائی سکول جانے میں مشکلات کا سامنے کررہے ہیں پھر بھی مین روڈ بحال ہو گئی اس لیے شکر گزارہیں۔