*ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے آفس کے احاطے میں پواد لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا*
*درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے* ڈی۔پی۔او لوئر چترال
چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او آفس بلچ کے احاطے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان, الیکشن کمشنر فلک ناز, ڈی۔ایف۔او آصف علیشاہ ,ایس۔ڈی۔ایف۔او عمیر نواز اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال جمال شاہ نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
شجر کاری مہم کے دوران لوئر چترال کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں پودے لگائے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے اور پورے پاکستان کو سرسبز شاداب کرنا ہے ،درخت نا لگائے تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔
درخت نہ صرف انسانوں کیلئے فائدہ مند ہیں بلکہ چرند و پرند بھی ان سے مستفید ہوتے ہیں
لہذا پوری عوام سے گزاش ھیکہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال دیں اور جاری شجر کاری مہم کا حصہ بن کر پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ودیگر افسران نے عملے میں پھلدار پودے بھی تقسیم کئے ۔