ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی تھانہ دروش کے دورے کے موقع پر سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان(پی ایس پی) نے تھانہ دروش کا دورہ کرکے تھانے کا ریکارڈ, حوالات اور بلڈنگ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے فرنٹ ڈسک کا وزٹ کرکے تمام زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ڈی۔پی۔او نے اس موقع پر کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل فوری حل کریں ۔
عوام کو انصاف اور ریلیف کی فراہمی پولیس کا فریضہ ہے۔موجودہ حالات میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دی۔

اس کے علاوہ عوام دوست پولسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں تھانہ دروش میں معتبرات علاقہ کے ساتھ ملاقات کی گر شامل تھے۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم بھی موجود تھےپروگرام میں ,معتبرات علاقہ, علمائے کرام, تجار یونین کے نمائندے اور دیگر افراد جمعیت علما اسلام چترال لوئر کے سینئر نائب صدر قاری جمال عبدالناصر،صدر تجار یونین حاجی گل نواز،وی سی چئیرمین عمران الملک ودیگر موجود تھے۔
شراکاء پروگرام سے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ معاشرتی جرائم کی روک تھام میں پولیس اور عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون انتہائی ضروری ہیں ۔آپ لوگوں کے تعاون سے علاقہ دروش میں جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشان کے خلاف کاروائیوں میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوگی۔

ڈی۔پی۔او نے کہا کہ اپنے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
پروگرام میں تجار یونین کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او نے کہا کہ لوئر شہر کی سیفٹی اور بازاروں میں چوری کے واردتوں کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر پولیس اہلکار مختلف جگہوں میں نصب شدہ سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیٹر کررہے ہیں کاروباری حضرات اپنے دوکانوں میں نصب شدہ سی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں کو پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لنک کرکے بازار کی سیکورٹی میں پولیس کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے عوام پر زور دیا کہ لوئر چترال سے منشیات کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کی معلومات پولیس کو دیں اور ان کے خلاف گواہی بھی دیں تاکہ معزز عدالت سے ان کو سخت سے سخت سزائیں ہوں۔
موجود حالات میں اپنے علاقوں میں غیر مقامی اور مشکوک افراد کی اطلاع بروقت پولیس کو دیں۔
پروگرم میں شریک افراد نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر لوئر چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ علاقے میں امن وامان, معاشرتی جرائم کی روک تھام اور منشیات کے خلاف مہم بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔