اپر چترال میں خانہ ومردم شماری زور شور سےجاری ہے۔

اپرچترال( چترال ایکسپریس ۔۔۔جمشیداحمد )ملک بھر کی طرح اپر چترال میں بھی ساتواں خانہ مردوم شماری زور شور سے جاری ہے جوکہ پہلی دفعہ پورے ملک میں ڈیجیٹل Tabs کے زریعے ہو رہی ہے حکومتی مردم شماری عملہ سکورٹری پولیس جوانوں کے ساتھ اپرچترال کے تمام دور افتادہ علاقوں میں شدید موسیمی حالات برفباری کے باوجود ہر گاون میں گھر گھر جاکر خانہ شماری اور مردم شماری میں مصروف ہیں مردم شماری عملے کے کہنے کے مطابق پہلے لسٹنگ اور عمارتوں کو نمبر لگانے کا عمل جاری ہے اس کے بعد enumerationگینتی فہرست وعرہ کا کام شروع ھوگا جس میں ہر گھر سے ان کی تمام معلومات لی جاۓ گی۔اس سلسلے میں انہوں نے  عوام الناس سے گزارش کی  ہے کہ حکومتی سروے عملے سے خصوصی تعاون کرے اگر ہو سکے ضروری معلومات کاغذ پر لکھ کر گھر میں چھوڑیں تاکہ مردم شماری کے عملے کے سوالات کے جوابات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور انکے وقت ضاٸع نہ ہو۔مردوم شماری کے حوالے سے چترال کی مختلف مکاتب فکر کے افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2017 کے مردم شماری ہوٸی تھی اس مردم شماری میں چترال میں صحیح اور درست اندراج نہ ہونے کی وجہ سے چترال کی ایک صوباٸی سیٹ کم ہوٸی تھی حالیہ اس مردم شماری میں کوشش کرکے درست اندراج کیا جاۓ اور جو کوتاہیاں پہلے ہوٸی ہیں وہ دوبارہ نہ ہو اور مردم شماری عملہ کہتے ہیں کہ علاقے میں ناقص نیٹ ورکس سہولت کی وجہ سے ڈیٹا submit کرنے میں کافی مشکلات پیش اتے ہیں جوکہ بہت مشکل سے سنڈ کی جاتی ہے اور شدت سردی میں نمبر لگانے والے مارکر بھی کام چھوڑتے جس کے لیے معیاری مارکر فراہم کی جاۓ تاکہ دیواروں اور دروازوں میں لکھنے میں اسانی ہو أس کے علاوہ ضلع میں مردم شماری کو کامیاب کرنے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپرچترال اور پولیس اپنے کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔