ونٹر سپورٹس چترال سنو جیپ ریلی 2023 کی تقریب تقسیم انعامات ۔
چترال (چترال ایکسپریس)ونٹر سپورٹس چترال سنو جیپ ریلی 2023 کی تقریب تقسیم انعامات میں ڈی سی لوئر چترال محمد علی خان مہمان خصوصی تھے ۔
ڈی سی نے ریلی میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں
انعامات تقسیم کیۓ۔ڈی سی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےان کے کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کے تعاون اور جذبے کو ضلعی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اور اس طرح کے سرگرمیوں سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ نوجوانوں کو اپنا ہنر دیکھانے اورروزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں
نوجوان اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ ایسے ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں