چٸیرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو میر جمشید الدین کی ڈی سی اپر چترال محمد خالد زمان سے ملاقات۔

چترال (ذاکر محمد زخمی)چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین یو سی کھوت تورکھو کے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں نوزاٸیدہ ضلع اپر چترال خصوصاً موڑکھؤ تورکھو کو درپیش مختلف مساٸل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چٸیرمین میر جمشید الدین کے ہمراہ ریٹائرڈ صوبیدار و ممبر ویلج کونسل ریچ نادر خان ، چٸیرمین ویلج کونسل واشچ تورکہو فیض الدیان اور چٸیرمین ویلج کونسل ریچ تورکہو عمران علی شاہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے خصوصی طور پر یو سی کھوت کے روڈ بوزوند ٹو ریچ اور بوزوند ٹو کھوت کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا جو اس وقت نہ پی ڈبلیو ڈی کے دائرہ اختیار میں ہیں اور نہ ٹی ایم او یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر ڈی ڈی ان روڈوں کو اپنے زمہ داری میں شمار کرتے ہیں ایسے میں برف باری، برفانی تودہ گرنے اور سیلابی صورت حال کےبعد کئی دنوں تک روڈ بند رہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئےمتعلقہ تمام اداروں سے رابطہ کرکے حکم صادر کی کہ اس سلسلے جلد میٹنگ منعقد کرکے لایحہ عمل مرتب کریں تاکہ زمہ داری کا تعین ہوسکے اور عوام کو ایسے صورت حال میں غیر ضرور پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ساتھ پی ڈبلیو ڈی کے ایکسین سے رابطے کرکےریچ،کھوت اور واشیچ کے بند سڑکوں کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔بعدِ میں چٸیرمین میر جمشید الدین C&W اپر چترال کے ایس ڈی او وقار سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حالیہ برفباری کے بعد علاقے میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں ان سےگفتگو کی ۔ چونکہ اس وقت بعض روڈ باقاعدہ C&W کے نگرانی میں نہیں آتے لوگوں کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین کی خصوصی کاوشوں سے موقع پر ٹھیکہ دار کو روڈ کھولنے کی احکامات دیئے  گئے۔ جس سے عمل درآمد کرتے ہوئے ریچ ،کھوت اور واشیچ کے رابطہ سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے بحال کیے جائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔