ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان نے شجرکاری مہیم کا آغاز کردیا۔

اپر(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے ڈسٹرکٹ سکریٹریٹ اپرچترال میں پودا لگاکر شجر کاری مہیم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر رینج فارسٹ افیسر اپر چترال محمد نذیر خان اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر سٹاف موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ علاقے کو سیلاب اور دوسرے افات سے محفوظ رکھ سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے جملہ عوام کو اگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ واقع جنالی کوچ نزد گرلز ڈگری کالج اور نرسری کروئے جنالی بونی جائے تاکہ ان کو مفت پودے مل سکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔