ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کالاش وادی بمبوریت میں کھلی کچہری کا انعقاد
چترال(نمائندہ آئین) کالاش وادی بمبوریت میں کھلی کچہری کا انعقادکھلی کچہری میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان, ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی,ڈی۔ایچ۔او فیاض علی رومی ,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی, ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ WHO کے نمائندوں دیگر افسران معتبرات علاقہ,لوکل کونسل کے نمائندوں , نوجوانان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں شریک ویلیج کونسل چیرمین محمد خلیل نے علاقے کے چیدہ چیدہ مسائل کے بارے میں بتایا ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل میں تمام ادارے ملکر کام کریں گے۔
علاقے کے جتنے بھی مسائل ہے ان کے حل میں ہر ایک ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے گا ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ وادی بمبوریت چترال کا ایک خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ اپنی قدیم روایات اور منفرد ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے یہاں پر سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کو سہولیات دینے کے لئے لوئر چترال پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہیں اور پولیس سے متعلق جتنے بھی مسائل ہونگے ان کو فوری حل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلاش کلچر کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہے لہذا یہاں کی منفرد ثقافت کو مزید تقویت دینے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے
میں پولیس فورس کے ساتھ تعاون کریں۔
پروگرام کے آخر میں WHO کی طرف سے عطیہ کردہ ایمبولینس BHU کے عملے کو حوالہ کیا گیا۔