چترال پریس کلب کے ویمن رپورٹنگ ڈیسک کے زیر اہتمام عالمی یوم نسواں منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال پریس کلب کے ویمن رپورٹنگ ڈیسک کے زیر اہتمام عالمی یوم نسواں منایا گیاجس میں معروف ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ اور چترال ہیومن رائٹس پروگرام کے چیرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندے  موجود تھے۔

نیازی ایڈوکیٹ، صدر پریس کلب ظہیر الدین اور دوسرے مقررین نے اس دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمیں ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا عزم کرنا ہے جو کہ خواتین کو معاشی ، معاشرتی اور سیاسی طور پر با اختیار بنانے کے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور معاشرے میں امن و سکون اور ہم آہنگی میں خواتین کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ چترال میں بھی حوا کی بیٹی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے اور خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اس کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے صنفی مساوات کے سلسلے میں کوششوں کو مربوط اور نئی خطوط پر تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے چترال میں سماجی اور گھریلو مسائل کا شکار خواتیں کے لئے دارالامان کو ذیادہ وسائل کی فراہمی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔