انسپکٹر سے ڈی۔ایس۔پی۔ کے عہدے پر ترقی پانے والے افیسرز شیر محسن الملک اور عزیزالدین کے اعزاز میں پر وقار تقریب۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او آفس لوئر چترال بلچ میں انسپکٹر سے ڈی۔ایس۔پی۔ کے عہدے پر ترقی پانے والے افیسرز شیر محسن الملک اور عزیزالدین کے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ایس۔پی۔انوسٹگشین محمد ستار خان نے افسراں کو ترقی کے بیجزز لگائے۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او۔ سٹی جمال شاہ ,انسپکٹر شیر راجہ ڈی۔ایس۔پی۔رینک پر ترقی پانے والے افیسر شیر محسن الملک کے والد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پرموٹ ہونیوالے شیر محسن الملک بطور انسپکٹر لیگل جبکہ عزیز الدین ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
ڈی پی او نے ترقی پانے والے افسراں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے فرائض محنت،دیانت داری اور مزید جانفشانی سے سر انجام دینے کی
تلقین کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں