گورنمنٹ ہائی سکول ہون (فیض آباد) میں ملک میں جاری انتہا پسندی اور سیاسی پولیرائزیشن کے بارے میں آگاہی اجاگر کرنے کے لئے پروگرام منعقد
چترال(چترال ایکسپریس) لوئر چترال کے گورنمنٹ ہائی سکول ہون (فیض آباد) میں ملک میں جاری انتہا پسندی اور سیاسی پولیرائزیشن کے بارے میں آگاہی اجاگر کرنے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ٹیچرز اور طلباء کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
مقرنین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد اللّٰہ نے ہمیں دیا ہے۔ بحیثیت پاکستانی ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرے اور کسی بھی ایسی مہم کا حصہ نہ بنے
جس سے ہمارے ملک میں تقسیم پیدا ہو۔ اور کوئی غیر ملکی طاقت اس کا فائدہ نہ اٹھا پائے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں