شہزادہ محمد ریاض الدین ڈسٹرکٹ لویر چترال کے لئے عمران ٹائیگر کا وائس کپٹن مقرر

چترال (چترال ایکسپریس ) پولو کے معروف کھلاڑی اور شاہی خاندان کے چشم چراغ شہزادہ محمد ریاض الدین کو ڈسٹرکٹ لویر چترال کے لئے عمران ٹائیگر کا وائس کپٹن مقررکیا گیا۔ جمعہ کے روز منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ڈسٹرکٹ کپٹن شاہد احمد، تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جمشید احمدنے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پارٹی کے دیگر رہنما محمد امین، امیر علی، صوبیدار (ر) سلطان محمد شیر، صلاح الدین جانی، شیر جہان ساحل، محمد حسام اور شہزاد احمد بھی موجودتھے۔ شہزادہ ریاض الدین پی ٹی آئی کے ان کارکنوں میں شمار کئے جاتے ہیں جوکہ عمران خان کے ساتھ انتہائی والہانہ محبت کرتے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے ریاض الدین کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ عمران خان کی وژن کے مطابق چترال میں پارٹی کو مستحکم بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔