چترال ٹاون میں گھروں اور دوکانوں میں چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں بدستور جاری ہے۔

سٹی چترال میں گھروں اور دوکانوں میں چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتارکرلیا۔تھانہ سٹی چترال میں علاقہ جنگ بازار کے ایک گھر میں جبکہ بکامک میں دوکان میں چوری کے وردات کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر ایس ڈی پی او جمال شاہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی منیرالملک نے پی اے ایس آئی اضفر عالم کو انکوائری افسر مقرر کرکے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے دوران نئے حکمت عملی اور جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے سٹی چترال میں چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ کے افراد 1. محمد ریحان ولد سلطان مراد سکنہ ایون, 2. بہروز حسین ولد میر حسین سکنہ مغلاندہ, 3.محمد اعظم ولد قائداعظم سکنہ بمبوریت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے مال مسروقہ جن میں 2 عدد ایل ای ڈی اسکرین, سونے کے زیورات, 2عدد بالیان, 1عدد انگوٹھی, 4 عدد گاڑی کی بیٹریاں, 1عدد قالین اور 18 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برامد کرکےملزمان کوگرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔