تازہ ترین

آفاق کے زیراہتمام چترال میں تقریب کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آبیٹ آباد شفیق اعوان،ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے ڈائریکٹرٹریننگ امیرزیب اوردوسروں نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں آفاق کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کےسینئراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ تعلیم سکولوں سے نقل کے خاتمے کے لیے تعلیمی اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے لئے اقدامات کرتےہوئے 2023سے جماعت نہم کے پرچہ جات ایس ایل اویعنی سٹوڈنٹ لرننگ اوٹ کم طرزپرلینے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے تعلیم کا شعبہ سب سے اہم ہے کیونکہ اس سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہے ۔ تعلیم کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اصلاحات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ نقل کے رجحان کو روکنے اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے امتحانی ہالوں میں طلبہ کی حاضری کو جلد از جلد ڈیجیٹائزیشن کرانے اور پرچوں کی مارکنگ کے طریقہ کارکو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ۔ تاکہ کسی بھی طالب علم کی حق تلفی نہ ہو اور طلبہ کو ان کی محنت کاحقیقی صلہ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ جو نیا گریڈنگ سسٹم ہم لارہے ہیں امتحانات میں اس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوجائے گا اور سٹوڈنٹس کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت پروان چڑھے گی ، اس کے علاؤہ سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم (ایس ایل او ) نئے طریقہ امتحانات کے بہت فوائد ہیں اس وجہ سے ہم خود نئے سسٹم کو متعارف کروانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نےمزید کہاکہ آفاق کے زیراہتمام ایس ایل اوبیسڈ اسیسمنٹ اورای مارکنگ کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں آگاہی ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔