سب انسپکٹر شیر اکبر 35 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال پولیس کے شریف النفس اور ایماندار پولیس آفیسر انسپکٹر شیر اکبر اپنے پولیس میں ملازمت کے 35 سال مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔پولیس لائن اپر چترال میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شفیع شفا کے سربراہی میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس فورس اپر کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔الوداعی تقریب سے حطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا نے کہا کہ سب انسپکٹر شیر اکبر ایک شریف النفس اور ایماندار پولیس آفیسر تھے۔جو اپنی فرائضِ منصبی احسن طور پر انجام دینے کے بعد باعزت محکمہ پولیس سے ریٹائرہورہے ہیں ۔اپر چترال پولیس آپ کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اپر چترال پولیس شیر اکبر کی کمی کو محسوس کریگی۔سب انسپکٹر شیر اکبر نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ پولیس کے ساتھ طویل وابستگی کواپنے لیے فخر سے تعبیر کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔