محکمہ صحت ضلع اپرچترال نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پہلا پوزیشن حاصل کرلیا

اپرچترال(چترال ایکسپریس) محکمہ صحت ضلع اپرچترال نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پہلا پوزیشن حاصل کرلیا ہے
بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد کوبیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
بیسٹ ایواڈ ہیلتھ منسٹر کے پی کے ڈاکٹر عابد جمیل، سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے  عطاء الرحمن، ڈی جی ہیلتھ کے پی کے اور ڈاکٹر شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد کو پیش کیا
اس کے ساتھ ضلع اپرچترال کے لئے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ایک عدد ایمبولینس  بھی مہیا کیاگیاجس کے چابی ہیلتھ منسٹر کے پی کے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال کو حوالہ کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔