ٹی ایم اے چترال کی صفائی اسٹاف نے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہڑتال شروع کردی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی صفائی اسٹاف نے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہڑتال شروع کردی جوکہ غیرمعینہ مدتک جاری رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سنیٹیشن ملازمین نے ٹاؤن ہال کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ قائم کردی ہے۔ ہڑتالی ملازمین کا کہناتھاکہ اس مہنگائی وگرانی کے دورمیں تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے جبکہ ان کے بچوں کی تعلیمی مستقبل بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے تنخواہوں کی یکمشت ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیاجن میں جے یو آئی کے رہنما فضل الرحمن چترالی شامل ہیں جس نے خطاب کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بار بار یاددہانی کے باوجود ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ کروڑوں روپے اپنے دوست احباب میں بانٹ دئیے اور اس ٹی ایم اے کے زریعے ان کو ادائیگی کرادی جس میں سے ان کم اجرت والی ملازمین کی تنخواہیں دی جاسکتی تھی۔ درین اثناء ٹی ایم اے کے صفائی اسٹاف کے کام چھوڑنے کی وجہ سے چترال شہرمیں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہرجگہ نظر آرہے ہیں جوکہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ انسانی حقوق کے ممتاز رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور حکومت کی لاپروائی کی مذمت کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔