تازہ ترین

عبید الرحمن سنئیر اڈٹ آفیسر ملٹری اکاونٹس کے عہدے پر فائز ۔

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف سیاحتی علاقہ ایون تھوڑیاندہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان عبیدالرحمن و لد عزیز الرحمن کو منسٹری آف ڈیفنس کے ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ میں سنئیرآڈٹ آفیسر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عبیدالرحمن پہلے چترالی ہیں ۔جس نے اوپن میرٹ پر یہ عہدہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ وہ انتہائی منکسر المزاج ،سخت محنتی اور نرم دل کے مالک ہیں ۔ کم وسائل کے باوجود انہوں نے انتھک محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کی ۔ اور اپنی جہد مسلسل کا ثمر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔جو کہ ان کے خاندان ،عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگوں کیلئے خوشی کا مقام ہے ۔ سابق ناظم یو سی ایون رحمت الہی نے عبیدالرحمن کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے ،اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔