لاسپور بروک پل انتہائی خستہ حالی کاشکار، کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے

اپرچترال(چترال ایکسپریس ۔۔امیر نیاب سے)بروک پُل (بروک سیر) سے گاڑی گزارنے کا شاندار منظر۔ بروک پل گزشتے دو سالوں سے خاستہ حالی کا شکار ہے, عوام کی طرف سے ہر سیاسی جلسے کے لٸے آنے والے سیاست دانوں, کھلی کچیری کیلٸے آنے والے افسر شاہی کے سامنے درخواست کرتے آرہے ہیں لیکن مجال ہے کہ کسی کو عوام کے دُکھ کا مداوا ہو, ہواٸی اعلانات کرکے اپنا کام اور فاٸدہ عوام سے حاصل کرکے رفو چکر ہوتے رہے۔
بروک پل بروک کو مایون لشٹ, ہوژون و بالیم سے ملانے کا واحد راستہ ہے۔ اور سکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی اسی پل سے گزر کر تعلیمی اداروں تک پہنچتے ہیں۔ پُل کا حال انتہائی خستہ حالی ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوٸی  بڑاسانحہ پیش اسکتا ہے۔
عوامی نماٸیندے اور انتظامیہ کبھی تو کسی سانحے سے پہلے کوٸی قدم اٹھالیں, تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔