تازہ ترین

*خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزماں کاکاخیل کاضلعی انتظامیہ ، گورنر صوبہ اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل*

چترال (چترال ایکسپریس)شاہی مسجد چترال میں جمعہ المبارک کے اجتماع سے اپنے خطاب میں مولانا خلیق الزمان کاکاخیل خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا کہ ایک عرصہ سے ہم سب باخبر ہیں کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ٹی ایم اے کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج پر ہیں۔ افسوس کہ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 6 مہینوں سے بیسیوں ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جبکہ دیگر تمام محکموں کی تنخواہیں بروقت ادا ہورہی ہے۔
خطیب شاہی مسجد نے مزید کہا کہ ایک طرف ملازمین خود مشکلات سے دوسری طرف شہر چترال کی صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔ پانی کی فراہمی میں محسوس طور پر کمی ہے۔ بازار میں جگہ جگہ گندگیوں کی ڈھیر بنتے جارہے ہیں۔
خطیب شاہی مسجد چترال نے  اہلیان چترال کے اس عظیم اجتماع کی وساطت یہ اپیل کرتے ہونے کہاکہ حکام بالا ، ضلعی انتظامیہ ، گورنر صوبہ اور وزیر اعظم پاکستان ان متاثرہ ملازمین کے اپیل کی شنوائی کریں اور ان کیلئے گرانٹ منظور کرائیں بصورت دیگر چترال میں صفائی پانی سمیت دیگر معاملات کی بحالی کیلئے چندہ کرنے پر مجبور ہونگے۔
یاد رہے گزشتہ دو ہفتوں سے یہ ہڑتال جاری ہے اور ملازمین کے بقول یہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔