ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ کا حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل دنین کا دورہ کیا
اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ عثمان قادر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر جیل پولیس کی چاق وچوبند دستے نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کو سلامی دی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان قادر نے ڈی۔پی۔او کو جیل کے اندر کئے گئےتمام اقدامات سے آگاہ کیا، ڈی۔پی۔او نے سپرنٹنڈنٹ جیل کےہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جیل کے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پوائنٹسس, واچ ٹاورز, سیی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور عملہ سے ملاقات کرکے انکو ملاقاتیوں اور قیدیوں کی پراپر چیکنگ کرنے, مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے, ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں،

ڈی۔پی۔او نے سیکورٹی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور جیل میں موجود قیدیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں ۔ڈیوٹی اور چیکنگ پر مامور اہلکاران کو ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ آپ کی چھوٹی غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذا ڈیوٹی کے وقت مکمل الرٹ رہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔