
تازہ ترین
لوئر چترال پولیس نے ایک مرتبہ پھرپیشہ وار بھکاریوں کو ڈاون ڈسٹرکٹ واپس بھیج دیا
چترال(چترال ایکسپریس)عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی خصوصی ہدایت پر سٹی چترال اور دروش میں ڈاون ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے پیشہ وار بھکاریوں کو واپس ان کے آبائی
علاقوں کو بھیج دیا گیا۔
چترال پولیس لوئر کی۔طرف سے جاری ایک اعلامیے میں عوام سے موجودہ ملکی سیکورٹی حالات کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون اوراپنے علاقوں میں غیر مقامی افراد کی موجودگی میں پولیس کو اطلاع کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
عوامی مطالبے پر لواری ٹنل پر موجود پوليس اہلکار ڈاون ڈسٹرکٹ سے آنے والے پشہ وار بھکاریوں اور گداگروں کو ان کے آبائی علاقوں کو واپس کردیا جارہا ہے۔
