
سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی ۔چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار ۔
چترال (چترال ایکسپریس)سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی ۔ایس۔آئی بلبل حسن نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال کا چارچ سنبھالتے ہی چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار
کرلیا۔
تھانہ سٹی چترال میں علاقہ گولدور سے ایک گاڑی از قسم فیلڈر کی چوری کی رپورٹ سٹی تھانہ میں درج ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال بلبل حسن نے اپنے زیر نگرانی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے عمل جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو علاقہ دروش سے برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
اس کے علاوہ سٹی چترال میں آئے روز گاڑیوں سے بیٹریاں نکال کر چوری کیے جاتے تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے چوری کے وردات میں ملوث ملزمان کو مال مسروقہ جن میں ( چوری شدہ بیٹریاں اور چوری کے وردات میں استعمال شدہ موٹرسائیکل) کروپشٹ بازار میں واقع کباڑخانے سے برامد کرکے پورے ورداتوں میں ملوث پورے گینگ کو گرفتار کرلیا ۔
