
لوئر چترال سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔
چترال(چترال ایکسپریس )سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے مہم کا افتتاح یفتے کے روزگورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول سے کیا۔
پروگرام میں ڈی ای او محمود غزنوی, ڈی وائی ڈی او شاہد,جی ایم این سی ایچ ڈی اور دیگر اساتذہ و سماجی شخصیات نے
شرکت کی۔
داخلہ مہم 30 اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی ای او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالا۔ اور اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوۓ اس عزم کا عہد کیا
کہ اس سال کوئی بچہ بھی سکول میں داخلہ لینے سے محروم نہیں رہے گا ۔
ڈی سی محمد علی خان نے
عوام اور والدین سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو قائل کریں کہ وہ بھی آپنے بچوں کا سکول میں داخلہ کروائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پروگرام کے آخر میں
ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کیں ۔اور سکول میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت
پودا بھی لگایا۔
