لیویز ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد۔
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)لیویز ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کمانڈنٹ چترال لیویز /ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان ,ڈی پی او اکرام اللہ خان ,ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز /اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد عاطف جالب, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی،افیسران اورلیویز کے جوان بڑی تعداد میں شریک تھے۔
افسران نے چترال لیویز کے ترقی پانے والے 57 جوانوں کو پرموشن بیجز لگائیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جوانوں کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ترقی پانے والے افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی ہونے کے بعد جوانوں کی سب سے بڑی خواہش محکمانہ ترقی ہوتا ہے ۔
ترقی لیویز جوانوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ اور ترقی کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے
امید کااظہار کیا کہ لیویز افسران وجوانان آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپناشعار بنا کر ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینگے
اور اپنی کارکردگی کو بہترین بنا کر عوام کی خدمت کرینگے۔