بابائے لاسپور میموریل لابیریری  لاسپور کا  آغاز

چترال (چترال ایکسپریس ۔۔نورالہدی یفتالی سے)

بابائے لاسپور میموریل لابیریری  لاسپور کا  آغاز

23 اپریل کو پوری دنیا میں کتاب بینی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کتاب اور مطالعے کی اہمیت ہر زمانے، ہر معاشرے، ہر مذہب اور ہر تمدن میں رہی ہے۔ جن اقوام نے کتاب کو اپنایا وہ کامیاب ہوئیں، چاہے ان کی معاشی یا عسکری طاقت کتنی ہی کمزور کیوں نہ ہو۔ اس کے باوجود جو قومیں معاشی اور عسکری طور پر ناقابل شکست سمجھی جاتی تھیں، وہ اکثر تباہ ہوئیں تو اس کی ایک وجہ علم اور کتاب سے دوری سمجھی جاتی ہے۔

انسا ن اور کتاب کا رشتہ  بہت پرانا ہے۔رحمت العامین سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمانی ہدایت کو کتاب ہی کے ذریعے  انسانوں میں معتارف کرایا جب یہ ہستی دنیا سے رخصت ہوئے  اپنے ترکے میں مال دولت ، جاوہ جمال سلطنت  و اقتدار کے بجائے  علم اور کتا ب کا ترکہ چھوڑ گئے۔

لائبریری علم و فکر اور تعلیم و تعلم کا مرکز ہے ’’کتب‘‘معرفت، جہالت سے علم اور ظلمات سے نور کی جانب لے جانے کا ذریعہ ہے۔ کسی بھی قوم کو ہرمیدان میں عملی تجربات سے قبل نظریات اور اصول چاہئیں جن کی  واحد حفاظت گاہ   لائبریریز ہی  ہیں ،اور اس  اہمیت  کو مہذب قوموں نے ہر دور میں تسلیم کیا ہے۔ اہل علم کسی ملک میں پائی جانے والی لائبریرز کو اس ملک کی ثقافتی  اور تعلیمی ترقی  کا ضامن قرار دیتے ہیں۔ اگر کسی ملک کی ترقی کا جائزہ لینا ہو تو وہاں پر موجود تعلیمی اداروں کو دیکھا جاتا ہے  اور تعلیمی اداروں کی ترقی کاجائزہ لیناہوتو وہاں پر موجودلائبریرز کوزیر بحث لاتے ہیں۔۔ جہاں لائبریریز آباد ہوں گی وہاں تعلیمی ادارے بھی اسی قدر تعلیم و تحقیق میں فعال ہوں گے۔ جس کا لازمی نتیجہ ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ تاریخ بھی اُنہی قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے عِلمی سرمائے کی حِفاظت کرنا جانتی ہیں۔ مہنگائی کے اِس دور میں نئی کتابیں خریدنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس لئے ذاتی لائبریری بنانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے تو اس اعتبار سے بھی لائبریریزکی اہمیت کہیں بڑھ جاتی ہے، پھرہر انسان کی  اپنی پسند اور اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے۔ ایک لائبریری میں مختلف موضوعات سے متعلق کتابیں ہوتی ہیں اور ایک موضوع پر بہت سے کتابیں مل جاتی ہیں اور انسان بیک وقت ایک موضوع پر ہر قسم کے خیالات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ تجزیے، تحقیق، رائے اور بھی بہت سے ذریعے ہیں لائبریری کی افادیت کو بیان کرنے کے لیے ہر چیز کو بڑھنے اور پھلنے کے لیے ایک ماحول کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح کتابی کلچر کو بڑھانے کے لیے معاشرے میں لائبریریوں کی اشد ضرورت ہے۔

بابائے لاسپور میموریل  لائبریری کی ضرورت کیوں  ہے۔

کتاب کی اہمیت وضرورت سے کوئی فرد منکر نہیں ہو سکتا، کتاب پڑھنے سے جہاں ذہن کھلتا ہے انسان کے فکر و  خیال  میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔وہیں پر یہی کتاب زندگی کےنشیب و فراز کی بہترین مددگار بھی ہے مگر یہ سب  کتابوں سے ہی حاصل ہو سکتا  ہے۔ان کتاب دوست حضرات کے لئے جو کتابین پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں اس لیے دُنیا میں ٹیکنالوجی کی اس قدر ترقی کے باوجود لوگ اسکرین سے پڑھنے کے بجائے کتاب سے پڑھنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اور پھر جب بات کتاب پڑھنے کی آتی ہے تو گھر کے بجائے لائبریری کو فوقیت دینا بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ لائبریری ایک ایسا ماحول پیدا کر دیتی ہے جہاں کتاب کو پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ماہر نفسیات کے مطابق ہم پڑھتے وقت دو طرح سے تھک جاتے ہیں ایک نفسیاتی حوالے سے، دوسرا جسمانی حوالے سے۔ لائبریری میں پڑھنے کا یہ فائدہ ہے کہ انسان نفسیاتی تھکاوٹ کا کم شکار رہتا ہے کیونکہ ہم اپنے ارد گرد لوگوں کو پڑھنے میں مصروف دیکھتے ہیں تو ذہن اس بات پر آمادہ ہو جاتا ہے کہ اُن کی طرح ہم بھی نہیں تھکے ہیں۔لائبریری کا ایک سب سے اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ ہر طالب علم ہر کتاب کو نہیں خرید سکتا، مگر لائبریری میں اُنہیں کئی بہترین کتابیں میسر ہو سکتی ہیں۔ لائبریری صرف کتابیں یا کتب بینی کےلیےایک ماحول مہیانہیں کرتی بلکہ یہ معاشرے کا وہ حصہ ہے جہاں باقاعدہ مُستقبل کی نشوونما ہو رہی ہوتی ہے۔ یہیں پر طلبا اپنی سوچ کے مطابق  معاشرے کے دوسرےافراد سے ملتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ معلومات بانٹتے ہیں، کتابوں کے اوپر اپنی رائے پیش کرتے ہیں، تجزیے کرتے ہیں، جس سے ان کی معلومات میں مزید اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

سوال یہ  بھی ہی ہو سکتا ہے؟

جدید ٹیکنالوجی نے انسا ن کی ہر کام کو آسان بنا دیا ہے۔  ہم کتابوں کا ذخیرہ اپنے موبائل میں پڑھ سکتے ہیں ۔ اپنے ضرورت کے  مواد تک پہنچنا نہایت ہی آسان ہو چکا ہے تواس برق رفتار و  تیز دور میں لائبریری  کی ضرورت کیوں محسو س ہوئی۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تعلیم  کے لئے جہاں کتاب استاد اور تعلیمی  ماحول  کی سخت ضرورت ہے وہی لائبریری کا ہونا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ترقی یافتہ  ممالک میں آج بھی پبلک لائبریریز کی اہمیت موجود ہے۔اور یہ ایک ایسا عمل ہے جس کےزریعے ہم  تاریخ کو   ریٹن ،اوریل اور تصاویر  کی صورت میں ایک  چھت تلے محفوط کرسکتے ہیں۔

وہ تمام مخیر حضرات جو اس کارخیر اور عمل  میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ صرف کتابین اپنے شوق کے مطابق بطور ڈونیشن دے سکتے ہیں۔وہ حضرات جو 10 کتابین عنایت فرمایئں گے ان شخصیت کے نام پر ایک ریک مختص کیا جائے گا۔یہ  عمل کتابوں کے عالمی دن  23 اپر یل سے شروع ہور ہا ہے۔

تو آیئں

ہمارے ساتھ چلیں   اس نیک عمل میں ساتھ دیجیے

رابط نمبر

چترال:03339313957

چترال : 03339443526

چترال:03459416429

پشاور:03455404484

لاہور:03480867209

اسلام آباد:03400844221

چترال یونیورسٹی:03459050476

دوبئی:971558086384

بے پناہ محبتوں کیساتھ آپ نورالھدٰیٰ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔