پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سابق صدر محمد ہارون اورانجنئیرآصف علی خان نے گرفتاری دے دی۔ہارون کی ضمانت اصف علی جیل منتقل

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)گزشتہ روز 16 اپریل 2023 کوپاکستان تحریک انصاف چترال اپر کے سرگرم اور متحرک نوجوان قیادت ،یوتھ ونگ کے سابق صدر اور پی کے ون کے ممکنہ امیدوار محمد ہارون اور پرجوش نوجوان قیادت انجینئر آصف علی خان نے اپنے خلاف کاٹے گئے ایف آئی آر پر قانون کا احترام کرتے ہوئےتھانہ موڑکھؤ اور تھانہ بونی میں ازخود پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔یاد رہے کہ محمد ہارون کے خلاف ایس ایچ او موڑکھؤ کی مدعیت میں5 اپریل 2023کو ppc153A کے تحت موڑکھؤ تھانے میں اور انجینئر آصف علی خان کے خلاف ایس ایچ او بونی کے مدعیت میں 31 مارچ 2023 کو اسی دفعات کے تحت بونی میں بغاوت کا مقدمے درج ہو کر ائف آئی آر کاٹے گئے تھے ۔دونوں کے خلاف ملک کے آئینی ادارے اور پاک فوج کے افسراں کے نام نازیبا الفاظ استعمال کرکے اور مختلف اشتعال انگیز پوسٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے اور مختلف گروہوں کے مابین نفرت پیدا کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔محمد ہارون گزشتہ ڈھائی مہینے سے زمان پارک لاہور میں نوجواناں لوئیر وَ اپر کے سرپرست اعلی کی حیثیت خان کی سیکیورٹی کی زمہ داری سر انجام دے رہے تھے اسی طرح ایجینئر آصف علی خان بھی کئی ہفتوں سے زمان پارک لاہور میں چیرمین عمران خان کے حفاظتی دستے میں شامل ہو کر حفاظت پر مامور تھے۔ ایف آئی آر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپر چترال پہنچ کر ازخود گرفتاری دے دی۔اس موقع پر چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم ،صدر پاکستان تحریک انصاف مستوج بابر علی ، سنیئر رہنما دیدار ولی میر و دیگر کارکنان بڑی تعداد میں ان کے ساتھ موجود تھے محمد ہارون اور انجینئر آصف علی خان کا کہنا تھا کہ ہم محب وطن پر امن اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔نامعلوم وجوہات کی بنا ہم پر بغاوت اور غداری کا ایف آئی آر کاٹنا افسوس ناک عمل اور قبیح حرکت ہے۔ اس طرح کے اوچھےہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔مزید جذبے کے ساتھ قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑے رہینگے ۔ہم نے کبھی اپنے ملک اور اداروں کےخلاف غیر زمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا ہے اور نہ کرینگے۔ہم محب وطن اور زمہ دار شہری ہیں ۔اس طرح کے ایف آئی آر کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ بعد اذان 17 اپریل کو دونوں گرفتار رہنماوں کوعدالت پیش کیے گئے ۔جہاں محمد ہارون کو ضمانت پر رہا جبکہ انجینئر آصف علی خان کو جوڈیشنل لاک اپ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اس موقعہ تحریک انصاف کی ضلعی صدر شہزادہ سکندر الملک اور دیگر قائدین کثیر تعدد کارکنان سے ہمدردی کے لیے عدالت کے احاطے پر موجود تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔