تازہ ترین

اسامہ وڑائچ پارک چترال عید الفطر کے پہلے تین دن صرف فیملیز کے لئے مختص,نوٹیفکیشن جاری

چترال ( ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی نے شدید عوامی مطالبے پراسامہ وڑائچ پارک کو عید الفطر کے پہلے تین دنوں میں فیملیز کے لئے مختص کردیا ۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں انہوں نے فیملی کے بغیر پارک میں داخلے کو سختی سے بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر پارک میں سیر و تفریح کے لئے آنے والی خاندانوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال عیدیں کے مواقع پر پارک میں منچلے نوجوانوں نے پارک کے احاطے میں فیملیز کو پریشان کردیا تھا۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے ڈی سی لویر چترال کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔